نئی دہلی،2اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا): پرائیویسی کے حق کو لے کر سپریم کورٹ میں آج ہوئی سماعت کے دوران ایڈیشنل سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے سپریم کورٹ کوبتایا ہے کہ عام لوگوں کے ڈیٹا پروٹیکشن کے لئے قانون بنانے کے لئے مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس بی این شری کرشن کی صدارت میں دس لوگوں کی کمیٹی بنائی ہے۔کمیٹی میں UIDAIکے سی ای او کو رکھا گیا ہے۔کمیٹی اس معاملے میں ہدایات بنائے گی کہ اعداد و شمار پروٹیکشن کے لئے آج کے دور میں کیا کیا اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے۔دراصل اس کی بنیاد پر ہی مرکزی حکومت کو ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ بننے میں مدد ملے گی۔گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ کی بنچ نے پوچھا تھا کہ UIDAIکے پاس لوگوں کے ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے کیا کیا اقدامات ہیں؟ جس پر آج کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ اس معاملے میں کمیٹی بنائی گئی ہے۔رائٹ ٹو پرائیویسی کیس میں سپریم کورٹ کے نو ججوں کی آئینی بنچ سماعت کر رہی ہے۔ایڈیشنل سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے سماعت کے دوران کہا کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں رائٹ ٹو پرائیویسی جیسا کچھ نہیں بچا ہے۔رائٹ ٹو پرائیویسی کو لے کر سپریم کورٹ میں سماعت بدھ تک مکمل ہونے کی امید ہے۔اس پر عدالت کل اپنا فیصلہ محفوظ رکھ سکتا ہے۔سپریم کورٹ کو اپنے حکم میں یہ صاف ہے کہ رائٹ ٹو پرائیویسی کسی شخص کا بنیادی حق ہے یا نہیں۔